i بین اقوامی

سنگا پور، بھارتی یوگا انسٹرکٹر کو خواتین کو جنسی ہراساں کرنے پر ایک سال 11ماہ کی سزاتازترین

September 02, 2024

بھارتی یوگا انسٹرکٹر کو خواتین کو جنسی ہراساں کرنے پر قید کی سزا سنا دی گئی،بھارتی نژاد یوگا انسٹرکٹر راجپال سنگھ نے کلاسز کے دوران تین خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا جس پر ایک سال 11ماہ قید اور 4درے مارنے کی سزا سنائی گئی،میڈیا رپورٹ کے مطابق سنگاپور کی ڈسٹرکٹ جج شرمیلا سریپاتھی شاناز نے کہا کہ راجپال سنگھ نے تین خواتین کی جانب سے ان پر کئے گئے اعتماد کو پامال کیا، تینوں خواتین کو جذباتی اور نفسیاتی طور پر نقصان پہنچا ہے،ڈسٹرکٹ جج نے کہا کہ ایک خاتون علاج کروا رہی تھی اور وہ محفوظ جگہ سمجھ کر یوگا کلاس لے رہی تھی، یوگا کلاس کے دوران ان کے استاد کی طرف اس طرح کی خلاف ورزی کی توقع نہیں کر رہی تھی کیونکہ وہ کمرے میں اتھارٹی کی حیثیت رکھتے تھے،جج نے مزید کہا کہ دوسری خواتین نے بھی مقف اپنایا ہے کہ ان کے رویئے سے بہت گہرا اثر پڑا ہے اور انہوں نے اس کو ایک صدمے سے تعبیر کیا ہے، 35سالہ راجپال سنگھ ٹیلوک آئیر سٹریٹ کے ٹرسٹ یوگا میں کام کرتے تھے اور جرم کے ارتکاب کے وقت وہاں کوئی کلاس نہیں ہو رہی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی