چین کے صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے حال ہی میں چائنا فرسٹ ہیوی انڈسٹریز کمپنی لمیٹڈ کے صنعتی کارکنوں کے نمائندوں کا جوابی خط لکھا ہے جس میں ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نیک توقعات ظاہر کی گئی ہیں۔ صدرشی نے کہا کہ انہوں نے حالیہ برسوں میں دو بار چائنا فرسٹ ہیوی انڈسٹریز کمپنی لمیٹڈ کا دورہ کیا اور وہاں کے کارکنوں کے ٹیکنالوجی اختراع اور مصنوعات کے معیار میں مسلسل بہتری سے بہت متاثر ہوئے۔ حالیہ برسوں میں چائنا فرسٹ ہیوی انڈسٹریز کمپنی لمیٹڈ کے کارکنوں نے بڑے سازوسامان کی پیداوار میں بنیادی ٹیکنالوجی چیلنجز سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کی ہے اور نئے دور میں چینی صنعتی کارکنوں کی حب الوطنی اور تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہت سی نئی کامیابیاں حاصل کیں۔ صدر شی نے اس بات پر زور دیا کہ پیداوار کسی ملک اور مضبوط قوم کی بنیاد ہوتی ہے۔ انہوں نے اس امید ظاہر کی کہ نئے دور میں نئے سفر پر محنت کش ہنر مندی کے ساتھ ملک کی خدمت کرنے کی اصل خواہش پر کاربند رہتے ہوئے مثالی کارکنوں کے جذبے کو فروغ دیں گے، کام کی قدر اور کاریگری کا جذبہ آگے بڑھائیں گے، تندہی کے ساتھ مہارتوں کو فروغ دیکر اہلیت بہتر بنائیں گے اور ایک ایسے ملک کی تعمیر میں دانشمندی اور قوت کا حصہ بننا جاری رکھیں جو پیداوار میں مضبوط ہے اور چین کے شمال مشرقی خطے کی مکمل بحالی کو فروغ دے رہا ہے۔ مرکز کے زیرانتظام کاروباری اداروں کو اصلاحات اور اختراع کو فروغ دینا ، اپنے بنیادی افعال اور مسابقت کو بڑھانا، مضبوط، بہتر اور بڑا بننے کی کوشش کرنا چاہیے انہیں ایک عظیم ملک کی تعمیر کی کوششوں میں مزید حصہ دار بننا اور چینی جدیدیت سے تمام محاذوں پر قومی تجدید شباب کو حقیقت کا روپ دینا چایئے۔ چائنا فرسٹ ہیوی انڈسٹریز کمپنی لمیٹڈ سازوسامان تیار کرنے والا ایک معروف ادارہ ہے جس کا صدر دفتر چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر چھی چھی ہار میں ہے۔صدر شی نے 2012 میں میں 18 ویں سی پی سی قومی کانگریس کے بعد سے چائنہ فرسٹ ہیوی انڈسٹریز کمپنی لمیٹڈ کے پیداواری مراکز کا دو بار معائنہ کیا ہے اور اس کی اصلاحات اور اختراع کے ساتھ ساتھ آپریشن اور انتظامیہ سے متعلق میں ہدایات دی ہیں۔ رول ماڈل کے لقب سے نوازے جانے والی کمپنی کے صنعتی کارکنوں کے نمائندوں نے حال ہی میں صدر شی کو ایک خط لکھا تھا جس میں ان کی ہدایات کے تحت ٹیکنالوجی تحقیق و ترقی مضبوط بنانے کی اپنی کوششیں اجاگر کرتے ہوئے چین کے شمال مشرقی خطے کی مکمل بحالی اور چین کو ایک عظیم ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم ظاہر کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی