i بین اقوامی

سمندری طوفان کی زد میں آکر روسی آئل ٹینکر دو حصوں میں تقسیم،ٹینکر سے تیل کا رسا ئوبھی شروع ہوگیاتازترین

December 16, 2024

روس کے دو بحری آئل ٹینکرز بحیرہ اسود میں طوفان کی زد میں آگئے، روسی حکام کے مطابق طوفان سے ایک ٹینکر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا، حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ با12کو بچا لیا گیا۔دونوں ٹینکروں میں چار ہزار دو سو ٹن تیل موجود تھا، ٹوٹے ہوئے ٹینکر سے تیل کا رسا ئوبھی شروع ہوگیا ہے، تیل کا بہائو روکنے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔سمندری طوفان کی زد میں آنے والے دوسرے ٹینکر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور اس پر 14 افراد سوار تھے۔ حکام کے مطابق دونوں ٹینکروں میں 4 ہزار 200 ٹن تیل موجود تھا، ٹینکر حادثے میں حفاظتی اقدامات کی ممکنہ خلاف ورزی کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی