سمندری طوفان فرانسین امریکی ریاست لوزیانا سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 160کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلنے لگیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفان کے اثرات کے باعث شہریوں کو گھروں پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔طوفان کے سبب لوزیانا میں 42ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں،اس سے قبل ایشیا کا سب سے طاقتور سمندری طوفان یاگی چین کے بعد ویتنام سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 4افراد ہلاک ہوگئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی