i بین اقوامی

سلوواکیہ کے عبوری وزیر اعظم ایڈورڈ ہیگر اپنے عہدے سے مستعفیتازترین

May 08, 2023

سلوواکیہ کے عبوری وزیر اعظم ایڈورڈ ہیگر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیاہے،روس یوکرین جنگ میں کیف کی مکمل حمایت کے لیے مشہور، ہیگر نے اپنا استعفی صدر زوزانا کیپوٹووا کو پیش کردیا ہے،ہیگر نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ ملک کی سیاسی صورتحال اور سلواکیہ کے بہتر مفاد کے لیے کیا ہے،ان کے استعفی کے بعد صدر کیپوٹووا نے ملک کو ستمبر میں انتخابات میں لے جانے ولی ایک ٹیکنوکریٹک حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے،مقامی میڈیا کے مطابق کیپوٹووا حکومت سازی کے لیے سلواکیہ نیشنل بینک کے نائب صدر لڈووٹ اوڈور کو مقرر کریں گی،ملک میں جہاں ایک عرصے سے سیاسی عدم استحکام چل رہا ہے، ہیگر کی سربراہی میں تین جماعتی مخلوط حکومت سے فریڈم اینڈ سالیڈیرٹی پارٹی (ایس اے ایس)کی حکومت دسمبر 2022میں اعتماد کا ووٹ کھونے کے بعد حکومت ختم ہوگئی تھی،اس کے بعد، صدر کیپوٹووا نے ہیگر کی سربراہی میں ملک کو انتخابات کی طرف لے جانے کے لیے عبوری حکومت قائم کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی