اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی تقرری کیلئے سلامتی کونسل میں قرارداد منظور کرلی گئی،اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی تقرری کیلئے امریکا نے بھی حمایت کی جب کہ قرارداد کی حمایت میں سلامتی کونسل کے 13ارکان نے ووٹ دیا ہے،اس کے علاوہ چین اور روس رائے شماری کے وقت اجلاس سے غیر حاضر رہے،افغانستان کیلئے یو این کے نمائندہ خصوصی کی تقرری کا مقصد طالبان رہنمائوں سے رابطے بڑھانا ہے کیونکہ یو این سیکرٹری جنرل سے افغانستان کیلئے خصوصی نمائندے کی تقرری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی