اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے سلامتی کونسل نے عوامی جمہوریہ کانگو میں حکومت مخالف عسکریت پسندوں پر زور دیا ہے کہ وہ لڑائی فورا بند کریں اور ان علاقوں سے انخلا کریں جن پر ان کا کنٹرول ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق سلامتی کونسل کی متفقہ طور پر منظور کی جانے والی قرارداد میں فائربندی کی درخواست کی گئی ہے۔مشرقی کانگو میں باغی گروپ M23 کے دستے بوکاوو شہر میں داخل ہوچکے ہیں اور اپنے زیرِ قبضہ علاقوں کو تیزی سے بڑھا رہے ہیں۔قرارداد میں ہمسایہ ملک روانڈا کی مسلح افواج سے کہا گیا ہے کہ وہ M23 کی حمایت بند کریں اور فوری طور پر عوامی جمہوریہ کانگو سے انخلا کر لیں۔اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندے بِنتو کیئِتا نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ M23 گروپ ممکنہ طور پر دارالحکومت کِنشاسا کی طرف پیش قدمی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی