i بین اقوامی

سکھوں کیلئے علیحدہ ملک خالصتان کے قیام کیلئے کینیڈا میں 18 ستمبر کو ریفرنڈم ہوگاتازترین

September 07, 2022

سکھوں کیلئے علیحدہ ملک خالصتان کے قیام پر برطانیہ، سوئٹزر لینڈ اوراٹلی میں ریفرنڈم کے بعد اب 18 ستمبر کو کینیڈا میں ووٹنگ ہوگی۔ برطانیہ اور دیگر ممالک میں خالصتان پر ریفرنڈم کے بعد کینیڈا کی سیاست میں ہلچل شروع ہو گئی ہے، خالصتان ریفرنڈم کیلئے 18 ستمبر سے کینیڈا میں ووٹنگ کا آغاز ہو گا۔سکھ فار جسٹس کے زیر اہتمام 18 ستمبر کو ٹورنٹو کے نواحی علاقے برامپٹن میں ریفرنڈم منعقد ہو گا، ریفرنڈم سے پہلے ہی کینیڈا میں سکھوں نے 5 میل طویل کار ریلی نکال کر مقامی افراد کی توجہ حاصل کر لی۔ ٹورنٹو میں نکالی گئی کار ریلی میں دو ہزار سے زائد گاڑیاں شامل تھیں ،ریفرنڈم کے حوالے سے ٹرک ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ میگا بِل بورڈز پر خالصتان ریفرنڈم کی تشہیر بھی جاری ہے۔خالصتان پر ریفرنڈم کا آغاز گزشتہ برس 31 اکتوبر کو لندن سے ہوا تھا جس کے بعد سوئٹزرلینڈ اور اٹلی میں بھی ووٹنگ کرائی گئی۔ریفرنڈم میں اب تک بیرون ممالک میں مقیم ساڑھے چار لاکھ سے زائد سکھ حصہ لے چکے ہیں۔ ٹورنٹو میں ہونے والے ریفرنڈم کو شہید ہرجندر سنگھ پرہا کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی