i بین اقوامی

سیرا لیون میں کم عمری میں شادی پر پابندی عائد، صدر جولیس ماڈا بائیو نے قانونی بل پر دستخط کردئیےتازترین

July 04, 2024

سیرا لیون میں کم عمری میں شادی پر پابندی عائد کردی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سیرا لیون کے صدر جولیس ماڈا بائیو نے اس حوالے سے بنائے گئے قانونی بل پر دستخط کردئیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے قانون کے تحت 18 سال سے کم عمر لڑکی سے شادی کرنے والے کو کم از کم 15 سال قید اور تقریبا 4 ہزار ڈالر جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریبات میں شرکت کرنے والے والدین اور دیگر افراد کو بھی جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔وزارت صحت کے مطابق نئی قانون سازی سے لڑکیوں کو بہتر طور پر تحفظ فراہم ہوگا، سیرا لیون میں لڑکیوں کی بڑی تعداد کی شادی 18 سال سے پہلے کردی جاتی ہے۔وزارت صحت کے مطابق کم عمر میں حمل اور زچگی کے باعث اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی