ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ صہیونی حکومت کا بتدریج خاتمہ ہو رہا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا ایرانی انقلاب کے بانی اور سابق سپریم لیڈر آیت اللہ روح اللہ خمینی کی برسی کے موقع پر تہران میں خطاب کے دوران کہنا تھا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ صہیونی حکومت کا بتدریج اختتام ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت نے غزہ جنگ شروع کرکے اپنے آپ کو بند راہداری میں پھنسا لیا ہے، غزہ کی جنگ کے باعث اسرائیل کے عرب دنیا سے تعلقات اور خطے پر حکمرانی کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی