سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں طیارہ اڑان بھرنے سے پہلے ہی رن وے پر پھسل کر حادثے کا شکار ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ سینیگال کے بلیس ڈائگنے ایئرپورٹ پر پیش آیا۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق طیارے کے رن وے سے پھسلنے کے واقعے میں 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر طیارے حادثے کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رن وے پر پھسلنے کے بعد طیارے کے ایک پر میں آگ لگ گئی۔ جس کے بعد تمام مسافر کو ایمرجنسی سلائیڈز کے ذریعے طیارے سے اتارا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرانس ایئر کے اس بوئنگ 737 طیارے میں 78 مسافر سوار تھے جس کی منزل پڑوسی ملک مالی تھی۔ طیارے کے رن وے سے پھسلنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی