i بین اقوامی

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کاغزہ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر ا ظہار تشویشتازترین

July 18, 2024

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے غزہ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے،غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کو مقتل گاہ میں تبدیل کر دیا، غزہ میں کوئی جگہ بھی محفوظ نہیں، ہر علاقہ ممکنہ کلنگ زون ہے۔انتونیو گوتریس نے مزید کہا ہے کہ غزہ میں تباہی کی انتہائی سطح ناقابل فہم اور ناقابل معافی ہے، فلسطین اسرائیل تنازع کو حل کرنیکا وقت آ گیا، فریقین پر امن عزم کا مظاہرہ کریں تاکہ معاہدے تک پہنچ سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی