i بین اقوامی

سیکورٹی کونسل نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر عارضی جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلیتازترین

November 16, 2023

اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر عارضی جنگ بندی کی قرارداد منظور کرلی،غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں عارضی جنگ بندی کی قرارداد مالٹا کی جانب سے پیش کی گئی۔ قرارداد پر ووٹنگ میں 12ممالک نے حصہ لیا جبکہ 3مستقل ارکان امریکا، برطانیہ اور روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا،قرارداد میں حماس اور دوسری گروپوں کی کی طرف سے یرغمال بنائے گئے شہریوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے کہا گیا ہے کہ وہ صورتحال کو مانیٹر کریں اور عمل درآمد سے متعلق رپورٹ دیں۔ سیکورٹی کونسل کی قرارداد میں تمام فریقین سے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی