i بین اقوامی

شہزادی ڈیانا کی موت کے 25 سال بعد شاہی خاندان ایک مرتبہ تنازعات کا شکارتازترین

August 22, 2022

لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی برطانوی شہزادی ڈیانا کی موت کے پچیس سال بعد شاہی خاندان کو ایک مرتبہ پھر عوام میں مقبولیت کے حوالے سے سوالات کا سامنا ہے،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اگرچہ گزشتہ چند سالوں میں شاہی محل نے عوام سے بہتر رابطے کے لیے سوشل میڈیا کو اپنایا اور ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی کے موقع پر شاندار تقریبات کا انعقاد کیا، تاہم حالیہ تنازعات نے ایک مرتبہ پھر شاہی خاندان کو متنازعہ کر دیا ہے، حالیہ تنازعات جن میں ملکہ برطانیہ کے دوسرے بیٹے شہزاہ اینڈریو کے ایک خاتون پر جنسی حملہ کرنے کے الزامات اور نواسے شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مرکل کے شاہی فرائض سے دستبرداری نے ایک مرتبہ پھر شاہی محل پر سوالات اٹھائے ہیں،شاہی تاریخ دان ای ڈی اوونز کا کہنا تھا کہ ڈیانا کی موت ایک ایسا واقعہ تھی جس نے شاہی خاندان کو مجبور کیا کہ وہ عوامی تاثر کو تبدیل کریں اور خود کو وقت کے مطابق ڈھالتے ہوئے عوام میں اپنے تاثر کو زیادہ پرکشش بنائیں،شاہی خاندان میں موجودہ تنازعات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والے دن مشکل ہو سکتے ہیں۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی