لندن کے ایک جج نے منگل کے روز شہزادہ ہیری کے وکلا کی جانب سے برطانوی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف کی گئی اپیل کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ شہزادہ ہیری کو برطانیہ کے دورے کے دوران پولیس تحفظ فراہم کرنے کی اجازت نہ دی جائے چاہے وہ اپنی جیب سے ہی اس کا خرچہ کیوں نہ کریں،ہائی کورٹ کے جج نے کہا کہ برطانوی حکومت نے اپنے اختیارات سے تجاوز نہیں کیا جب اس نے برطانیہ میں رہتے ہوئے انہیں تحفظ فراہم کرنے سے انکار کیا،برطانوی حکومت نے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کے 2020میں شاہی فرائض چھوڑنے اور کیلیفورنیا منتقل ہونے کے بعد انہیں پولیس تحفظ فراہم کرنا بند کر دیا تھا،ِہیری نے کہا کہ وہ اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ برطانیہ کا دورہ کرتے ہوئے خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتے،یہ معاملہ پچھلے ہفتے اٹھایا گیا تھا جس دن ہیری اور میگھن نے نیویارک کے ایک پولیس اسٹیشن میں پاپرازیوں سے بچنے کی کوشش کی تھی، جب ایک ترجمان نے کہا تھا کہ وہ ایک تقریب میں شرکت کے بعد فوٹوگرافروں کے "تباہ کن کار کے تعاقب" میں پھنس گئے تھے،ہیری نے حکومت کی طرف سے تحفظ فراہم کرنے سے انکار کے فیصلے کے خلاف اپیل کی۔ ان کی اس اپیل کا ہتک عزت یا فون ہیکنگ کے الزامات پر برطانوی ٹیبلوئڈ پبلشرز کے خلاف لندن کی عدالتوں میں پانچ میں سے صرف ایک مقدمہ ہی نہیں سنا جا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی