i بین اقوامی

شہزادہ ہیری کا افغانستان میں 25افراد کو ہلاک کرنے کا اعترافتازترین

January 06, 2023

برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری نے افغانستان میں 25افراد کو مارنے کا انکشاف کیا ہے،برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری نے اپنی خودنوشت میں اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں اپاچی ہیلی کاپٹر پائلٹ کی ڈیوٹی کے دوران 25افراد کو ہلاک کیا،38سالہ ڈیوک آف سسیکس نے نیٹو افواج کے دور میں افغانستان کے دو دورے کیے تھے جن میں پہلا فارورڈ ایئرکنٹرولر کے طور پر تھا جبکہ دوسری بار 2012،13میں جنگی ہیلی کاپٹر اڑایا،شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دوران ڈیوٹی کی گئی ہلاکتوں پر فخر ہے اور نہ ہی کوئی شرمندگی ہے ، جنگی حالت میں مارے جانے والوں کو شطرنج کے مہرے سمجھ کر بساط سے ہٹایا ،شہزادہ ہیری نے 10سال تک برطانوی فوج میں کیپٹن کے عہدے تک خدمات انجام دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی