لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اگر لبنان میں شہریوں پر بمباری کر تا رہا تو پھر اسرائیل کے اندر نئے اہداف کو نشانہ بنائیں گے،غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا کہ لبنان میں حالیہ دنوں کے دوران عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔سرکاری میڈیا اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق منگل کو اسرائیل کی جانب سے کیے گئے ایک حملے میں 3بچوں سمیت 5شامی باشندے شہید ہوئے تھے اور اس سے ایک روز قبل 3لبنانی مارے گئے تھے،اسرائیل کا موقف ہے کہ وہ لبنان میں حزب اللہ کے جنگجوں اور ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور شہریوں کو ٹارگٹ نہیں کیا جاتا،حسن نصراللہ نے عاشورہ کیموقع پر ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہا تو مزاحمت کے لیے ان آبادیوں کو نشانہ بنایا جائے گا جو اس سے پہلے نشانہ نہیں بنی تھیں،حسن نصراللہ کے خطاب کے دوران عاشورہ کے جلوس میں شریک ہزاروں افراد نے حزب اللہ کے شہید جنگجووں کی تصاویر اٹھائے ہوئے تھے اور جلوس کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے حزب اللہ کے ہزاروں کارکنوں کو چیک پوائنٹس پر تعینات کیا گیا تھا اور جدید اسلحے لیس ہو کر مختلف مقامات پر سیکیورٹی کی خدمات انجام دے رہے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی