شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی بین الاقوامی اسیک کول میراتھون کا آغاز کرغزستان کے چولپون عطا قصبے میں ہوا۔ میراتھون کا آغاز کرغزستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین ایڈل بیسالوف اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ نے کیا۔ میراتھون کا انعقاد شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک کے درمیان ثقافتی اور انسانی تعاون کو مضبوط بنانے، صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے، شرکا کی اسپورٹس مین شپ کو بہتر بنانے اور اندرونی اور بیرونی سیاحت کی تقریبات کو فروغ دینے کے لئے کیا جاتا ہے۔ 23 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے 3 ہزار سے زائد شرکا نے ایونٹ کے لئے اندراج کرایا جس میں میراتھون، ہاف میراتھون، 10 کلومیٹر دوڑ اور 3 کلومیٹر نارڈک واک شامل ہے۔ ڈپلومیٹک کور کے نمائندوں کے ساتھ ایک صحت مند دوڑ بھی منعقد کی جائے گی۔ میراتھون اور ہاف میراتھون کا انعامی فنڈ تقریبا 18 ہزار امریکی ڈالرز ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی