چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں ثقافتی سیاحتی مارکیٹ میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران نقل وحمل اور آمدن دونوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ شنگھائی بلدیاتی انتظامیہ برائے ثقافت و سیاحت کے مطابق ابتدائی 6 ماہ کے دوران شنگھائی میں 13 کروڑ 90 لاکھ مقامی سیاحوں کی آمد ہوئی جس سے155 ارب یوآن(تقریبا 21.56 ارب امریکی ڈالر)سے زائد کی آمدن ہوئی ۔ دونوں میں گزشتہ برس کی نسبت 100 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ کارڈ ادائیگی کرنے والی بڑی کمپنی چائنہ یونین پے کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران شنگھائی میں سیاحت سے آمدن 478.45 ارب یوآن رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 77 فیصد زائد ہے۔ شنگھائی میں اس عرصے کے دوران 22 ہزار سے زائد تجارتی پر فا رمنسز کا انعقاد کیا گیا جسے تقریبا 1 کروڑ 20 لاکھ افراد نے دیکھا ۔ باکس آفس کی آمدن 83 کروڑ 20 لاکھ یوآن رہی جو نوول کرونا وائرس سے قبل کی سطح سے قابل ذکر اضافہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی