i بین اقوامی

شنگھائی، مقامی سرکاری ملکیتی کاروباری اداروں کے اثاثوں میں اضافہتازترین

February 08, 2023

چین کے مشرقی شہر شنگھائی کے مقامی سرکاری ملکیتی کاروباری اداروں (ایس او ایز)کے کل اثاثے 2022 کے اختتام تک 275.9 کھرب یوآن (تقریبا 40 کھرب امریکی ڈالرز)تک پہنچ گئے جو گزشتہ برس کی نسبت 5.24 فیصد زائد ہے۔شنگھائی کے سرکاری ملکیتی اثاثوں کے نگراں اور انتظامی کمیشن نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ شنگھائی میں مقامی سرکاری کاروباری اداروں کو 2022 کے دوران 37.9 کھرب یوآن کی آپریٹنگ آمدن ہوئی اور انہوں نے مجموعی طور پر 252.25 ارب یوآن سے زائد کا منافع کمایا۔کمیشن کے ڈائریکٹر بائی تنگ ہوئی نے کہا کہ 2022 میں شنگھائی کے مقامی سرکاری ملکیتی کاروباری اداروں نے انٹیگریٹڈ سرکٹس، بائیو میڈیسن اور مصنوعی ذہانت جیسی اہم صنعتوں میں اپنی شرکت کو بڑھایا اور اسٹریٹجک ابھرتی صنعتوں میں تقریبا 100 ارب یوآن کی سرمایہ کاری کی۔شنگھائی کے مقامی سرکاری ملکیتی کاروباری اداروں کے ماتحت اندراج شدہ کمپنیوں کی تعداد 2022 کے اختتام تک 96 ہوچکی تھی جس کی کل مارکیٹ قدر 23.4 کھرب یوآن تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی