i بین اقوامی

شمالی شام میں تر ک اور سیرین ڈیموکریٹک فورسز میں جھڑپیں، 120 افراد ہلاکتازترین

December 30, 2024

شمالی شام میں ترک فورسز اور سیرین ڈیموکریٹک فورسز میں جاری خونی جھڑپوں میں 120 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ نبع السلام اور ابو راسین کے علاقوں میں بھاری گولہ بارود کا استعمال کیا جارہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی شام تشرین ڈیم اور قرہ کوساک پل کے آس پاس بھی جھڑپیں جاری ہیں، جھڑپوں کے دوران بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب ایرانی وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شام میں بشارالاسد کے بعد مغربی اجارہ داری سے ایرانی شکست کا دروازہ نہیں کھلتا۔ایرانی وزارت دفاع کے عہدیدار نے کہا ہے کہ دشمنوں کو یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ شام پر کنٹرول ہمارے ملک کی شکست کا باعث بنے گا، ایران دمشق میں نئی حکومت کے ساتھ تعاون اور احتیاط کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران شام میں کسی بھی عوامی حکومت کی حمایت کرے گا، اندرونی اور بیرونی تنازعات کا مقابلہ کرنے میں ایرانی عوام کا کوئی ثانی نہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی