شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان کی طرف ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے،جنوبی کوریا کے جنرل اسٹاف نے اپنے بیان میں اعلان کیا کہ شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان کی جانب دو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے ہیں ، میزائل دارالحکومت پیانگ یانگ کے سنان ضلع کے قریب مقامی وقت کے مطابق 11.43اور 11.53کے درمیان داغے گئے،جاپانی حکومت نے بھی اعلان کیا کہ میزائل جاپانی خصوصی اقتصادی زون سے باہر گرے ہیں اور خطے میں کام کرنے والے فضائی اور سمندری عناصر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے،جاپان نے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ میں جاپانی سفارت خانے کے ذریعے شمالی کوریا کو احتجاجی مراسلہ بھیجا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی