i بین اقوامی

شمالی کوریا کیساتھ اسٹریٹجک معاہدہ، پیوٹن نے بل ایوان زیریں کو بھجوا دیاتازترین

October 15, 2024

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے شمالی کوریا کے ساتھ اسٹریٹجک معاہدے کی توثیق کا بل ایوان زیریں ڈوما کو بھجوا دیا۔ نئے معاہدے کے تحت فریقین میں سے کسی ایک پر اگر کسی ملک یا ریاستوں نے حملہ کیا اور اس نے خود کو حالت جنگ میں پایا تو دوسرا فریق فوری طور پر تمام تر میسر ذرائع کی مدد سے فوجی اور دیگر معاونت فراہم کرے گا۔اس معاہدے پر پیانگ یانگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے شمالی کوریا کے دورے کے موقع پر 19 جون 2024 کو دستخط کیے گئے تھے۔نیا معاہدہ ٹریٹی آف فرینڈ شپ کی جگہ لے گا جو 9 فروری 2020 میں طے پایا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی