جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ خود کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امور دفاع کے نائب ترجمان مون ہانگ سِک نے شمالی کوریا کے جوہری اسلحے کے استعمال پر ایک قانون کی منظوری کے حوالے سے کہا کہ اس اقدام کی صورت میں امریکہ کے ساتھ مل کر سخت جواب دیا جائے گا۔نائب ترجمان نے شمالی کوریا کو خبردار کیا کہ وہ اس اقدام سے خود کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔ مون سک نے کہا کہ پیانگ یانگ انتظامیہ کا یہ اقدام اس کی تنہائی کا مزید سبب بن سکے گا ۔دریں اثنا، وائٹ اہوس کی ترجمان کارین ژاں پیئر کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف امریکہ کا موقف دشمنانہ نہیں ہے ،ہمارا مقصد اسے جوہری اسلحے سے پاک کروانا ہے لیکن جنوبی کوریا کا دفاع بھی یہاں ضروری ہے۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کی پارلیمان میں 8 ستمبر کو جوہر اسلحے کے استعمال کی اجازت دینے کا قانون منظور کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی