اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کے مشرق میں واقع قصبے شجاعیہ میں اپنا آپریشن مکمل کر لیا ہے۔ فوج کے مطابق شجاعیہ میں دو ہفتے قبل تشدد پھوٹنے پر آپریشن شروع کیا گیا تھا۔اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگی مہم کے دوران شجاعیہ سے فوج نے آٹھ زیر زمین سرنگوں کو تباہ کیا ہے۔ جبکہ درجنوں دہشت گردوں کا خاتمہ کیا ہے۔ نیز بچھائی گئی بارودی سرنگیں بھی تباہ کی ہیں۔شجاعیہ میں اسرائیلی فوج کے ایلیٹ یونٹس کی مدد سے شروع کیا گیا تھا، پیر کے روز غزہ شہر کے مرکز تک پھیل گیا تھا۔ شہری دفاع کے لیے غزہ میں ترجمان محمود بسال نے کہا ہے اسرائیلی فوج شہری انفراسٹرکچر اور شہریوں کی رہائش گاہوں کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔ اسرائیلی فوج کی ان کارروائیوں سے ہونے والی تباہی کے نتیجے ایک بھوت شہر کا روپ دھار گیاہے۔شہری دفاع کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے عالمی برادری کو لاکھوں بار کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر تباہی المناک ہے اور انسانی المیہ کا باعث ہے۔انسانی حقوق کے اداروں کواس کا لازما نوٹس لینا چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی