i بین اقوامی

شہید اسماعیل ہنیہ کی ایرانی سپریم لیڈر سے آخری گفتگو وائرلتازترین

August 02, 2024

ایرانی میڈیا نے قتل سے چند گھنٹے قبل حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ساتھ گفتگو شیئر کی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے خامنہ ای سے اپنی آخری گفتگو میں کہا تھا کہ جب ایک لیڈر چلا جائے گا تو دوسرا لیڈر اس کی جگہ لے لے گا، یہ دنیا کا طریقہ ہے، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔اسماعیل ہنیہ نے ایرانی سپریم لیڈر سے کہا تھا کہ اللہ ہی ہے جو زندگی دیتا ہے اور چھین لیتا ہے، وہی ہے جو ہمیں ہنساتا ہے اور رلاتا ہے لیکن جو چیز ہمیشہ رہے گی وہ انشا اللہ امت مسلمہ ہے، بقول شاعر اگر ایک بزرگ ہمیں چھوڑ کر چلے جائیں تو دوسرے اس کی جگہ لیں گے۔آخری گفتگو میں حماس کے سربراہ نے خامنہ ای کے لیے دعا کی تھی خدا آپ کو لمبی عمر، سلامتی اور صحت عطا فرمائے۔اس کے جواب میں خامنہ ای نے قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے شہید اسماعیل ہنیہ سے کہا تھا کہ آپ ایک ایسا چھوٹا گروپ ہیں جو ایک بڑی فوج امریکا، نیٹو، برطانیہ اور دیگر ممالک کو شکست دینے میں کامیاب ہوا ہے۔اس موقع پر ایرانی سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ اسرائیل کو نیست و نابود کرنا ممکن ہے، انشا اللہ وہ دن آئے گا جب فلسطین سمندر سے دریا تک قائم ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی