چین کے صدر شی جن پھنگ نے آرڈر آف دی گولڈن ایگل یا التائن قرائن ایوارڈ وصول کیا ۔ انہیں یہ ایوارڈ قازق صدر قاسم جومارت توکایوف نے نورسلطان کے صدارتی محل میں دیا۔محل کے شاندار سنگ مرمر کے ہال میں چین اور قازقستان کے قومی جھنڈے لگائے گئے تھے، ہال کا ماحول باوقار اور پرجوش تھا۔توکایوف نے ایوارڈ دینے سے قبل کہا کہ چین کے عظیم صدر شی کا دورہ قازقستان کے لئے بڑا اعزاز ہے۔توکایوف نے کہا کہ صدرشی ایک حقیقی عظیم رہنما ہیں جنہیں چینی عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے ۔ شی کی زبردست قیادت میں چین نے بے انتہا ترقی کی ، انتہائی غربت کا خاتمہ کیا اور ہر اعتبار سے اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تعمیر کی جس سے چینی قوم عظیم حیات نو کی سمت میں گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ شی کی دانشمندانہ قیادت میں چین طے شدہ اہداف کے مطابق ایک جدید سوشلسٹ ملک کی مکمل تعمیر کا مقصد حاصل کرلے گا۔آرڈر وصول کر نے پر تبصرہ کر تے ہو ئے شی نے توکایوف کی جا نب سے انہیں ایوارڈ دینے کو چین، قازقستان تعلقات بارے قازقستان کی جانب سے عظیم اہمیت دینے اور قازقستان کے عوام کی جا نب سے چین کے عوام کے لئے خیر سگا لی کے جذبات سے تعبیر کیا۔شی نے کہا گز شتہ 3 دہائیوں کے دوران سفارتی تعلقات قائم ہو نے کے بعد سے چین اور قازقستان کے تعلقات اعلی سطح پر فرو غ پا رہے ہیں۔دونوں اطراف نے سیا سی اعتماد کو قائم کیا ہے، تعاون مختلف شعبوں میں فروغ پایا ہے،بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے اعلی معیار کو فرو غ دینے کے لئے کاوشوں سے مفید نتا ئج حا صل کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا دونوں اطراف بین الاقوا می معاملات میں قر یبی طور پر رابطے میں ہیں، جس نے دونوں مما لک کی ترقی اور احیائے نو کو مضبوط طا قت فرا ہم کی ہے جس سے علا قائی امن اور استحکام کو زبرد ست محرک میسر ہوا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی