چینی صدر شی جن پھنگ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے قصرشاہی میں جامعہ شاہ سعود کی اعزازی ڈاکٹریٹ دینے کی تقریب میں شرکت کی۔ سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان آل سعود بھی تقریب شریک تھے۔تقریب کی صدارت جامعہ شاہ سعود کے صدر بدران بن عبدالرحمن العمر نے کی ۔ سعودی عرب کے وزیر تعلیم یوسف بن عبداللہ البنیان نے شی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری پیش کی۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جامعہ شاہ سعود سعودی عرب کی پہلی قابل فخر جامعہ ہے،سعودی فریق نے کہا کہ دنیا کے معاشی ڈھانچے میں چین کا ایک اہم کردار ہے۔ یہ ترقی وخوشحالی کے خواہشمند تمام ممالک کے افراد کے لئے ایک ماڈل ہے۔ چین کی عظیم کامیابیوں کا سہرا شی جیسے عظیم رہنما کے سر ہے جو ایک اسٹریٹجک اور طویل مدتی سوچ کے حامل ہیں۔سعودی فریق نے کہا کہ جامعہ شاہ سعود میں چینی زبان اور چینی۔ عربی ترجمہ دونوں کی تعلیم دی جاتی ہے ۔بہت سے سعودی طالب علم چینی ثقافت بارے اپنی دلچسپی کے تحت چینی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ جامعہ میں عربی زبان اور عربی ادب کی تعلیم حاصل کرنے والے بہت سے چینی طالب علم بھی ہیں جنہوں نے سعودی عرب اور چین کے درمیان ثقافتی تبادلے اور افراد کے درمیان باہمی سوجھ بوجھ کو فروغ دیا ہے۔سعودی فریق نے کہا کہ چین پر حکمرانی میں شی کی عظیم کامیابیوں اور سعودی عرب اور چین کے درمیان دوستی و تعاون میں ان کی اہم شراکت کو اجاگر کرنے کے لئے جامعہ شاہ سعود کو یہ اعزاز حاصل ہورہا ہے کہ وہ شی کو مینجمنٹ میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری عطا کرے۔ڈینگ شوئے شیانگ ، وانگ یی ، ہی لی فینگ اور دیگر بھی تقریب میں موجود تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی