چین کے صدر شی جن پھنگ نے امریکہ۔ چین تعلقات بارے قومی کمیٹی کے سالانہ گالا ڈنر پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ شی نے قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین اور چب لمیٹڈ اور چب گروپ کے چیئرمین ایون گرین برگ کو گالا میں اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کمیٹی اور اس کے ارکان کی مختلف شعبوں میں چین۔ امریکہ کے تعلقات ، تبادلے اور تعاون میں ترقی کے لئے دیرینہ کوششوں کو سراہا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آج کی دنیا نہ تو پرسکون ہے اور نہ ہی پرامن ہے شی نے کہا کہ دونوں بڑے ممالک ہیں، اور چین۔ امریکہ کے درمیان قریبی رابطے اور تعاون دنیا میں زیادہ پائیداری و استحکام لانے اورعالمی امن و ترقی کے فروغ میں مدد دے سکتے ہیں۔ شی نے کہا کہ چین باہمی احترام ، پرامن بقائے باہمی اور فائدہ مند تعاون کی بنیاد پر نئے دورمیں امریکہ کے ساتھ ملکر چلنے کے درست راستہ کی تلاش کو تیار ہے،اس سے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کو فائدہ ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی