شی جن پنگ تیسری مدت کے لیے چین کے صدر منتخب ہوگئے،غیرملکی میڈیا کے مطابق کمیونسٹ پارٹی کے شی جن پنگ اگلے 5 سال کے لیے صدر منتخب ہوئے ہیں، شی جن پنگ سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین بھی منتخب ہوئے ہیں،رپورٹس کے مطابق تقریبا 3ہزار ارکان پر مشتمل نیشنل پیپلز کانگریس (چینی پارلیمنٹ)نے شی جن پنگ کو متفقہ طور پر تیسری مدت کے لیے صدر منتخب کیا ہے، ووٹنگ تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہی اور الیکٹرانک گنتی تقریبا 15منٹ میں مکمل ہوئی،پارلیمان نے ژا لیجی کو چیئرمین اور ہان ژنگ کو نیا نائب صدر منتخب کیا ، یہ دونوں افراد صدر شی جِن پنگ کی سابق ٹیم سے ہیں،یاد رہے کہ شی جن پنگ 2013میں سابق چینی صدر ہوجن تا کے بعد پہلی مرتبہ صدارت کے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی