چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے شہر شی آن میں 9 واں شاہراہ ریشم بین الاقوامی فنون میلہ شروع ہوگیا جو 29 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ اس فنون میلے میں 90 سے زائد ممالک اور خطوں کے فنکار شرکت کررہے ہیں۔ اس کا موضوع " شاہراہ ریشم کا ایک نیا باب، روشن مستقبل کے بہتر دن" ہے۔ میلے میں افتتاحی اور اختتامی تقریبات، شوز اور نمائشوں سمیت مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ پہلا شاہراہ ریشم بین الاقوامی فنون میلہ 2014 میں منعقد ہوا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی