i بین اقوامی

شامی زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے سیاسی اختلافاتبھلا دیے جائیں ، اقوام متحدہتازترین

February 09, 2023

شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیئر پیڈرسن نے تباہ کن زلزلے کے بعد شامیوں کو فوری مدد حاصل کرنے کو یقینی بنانے کے لیے تمام سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شام پر امریکی اور مغربی پابندیاں زلزلے سے متاثرہ افراد تک امداد پہنچنے سے روک رہی ہیں۔ زلزلے سے جو تباہی ہوئی ہے وہ ناقابل تصور ہے۔ تمام متاثرہ علاقوں میں شامیوں کو فوری مدد اور تیز ترین راستے کی اشد ضرورت ہے، دمشق میں اقوام متحدہ کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق اقوام متحدہ نے شامی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیاست کو ایک طرف رکھ دے اور شمال مغربی شام میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امداد کی فراہمی کو آسان بنائے۔ شام میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر مصطفی بن الملیح نے کہا کہ میری اپیل ہے، سیاست کو ایک طرف رکھیں اور آئیے اپنا انسانی ہمدردی کا کام کریں۔ ہم انتظار کرنے اور مذاکرات کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ جب تک ہم مذاکرات کریں گے، بہت کچھ ختم ہو جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی