شامی رہنما احمد الشرع نے دنیا سے شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطاببق احمد الشرع نے اپنے بیان میں کہا کہ شام میں مزید دہشت گردی کا خطرہ نہیں، عالمی برادری تعمیر نو میں ہمارا ساتھ دے۔یورپی یونین نے بشار الاسد کے بعد شام کی نئی قیادت سے رابطہ کر لیا، یورپی یونین کا وفد شام کے مستقبل اور یورپ سے تعلقات پر اپنی رپورٹ پیش کرے گا، یورپی یونین کے مطابق شام میں تبدیل ہوتے ہوئے حالات پر نظر ہے آئندہ چند ہفتوں میں صورتحال میں مزید واضح ہو جائے گی۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی