i بین اقوامی

شامی ائیرپورٹ پر اسرائیلی بمباری کے بعد روس نے شام کو اپنا ہوائی اڈہ پیش کردیاتازترین

November 02, 2023

شام کے ہوائی اڈے پر مسلسل تیسری بار اسرائیل کی جانب سے بمباری کے بعد روس نے شام کو لتاخیہ کا ہوائی اڈہ اور بندرگاہ استعمال کرنے کی اجازت دیدی،لتاخیہ کا ہوائی اڈہ روسی میزائلوں کی موجودگی کے سبب انتہائی محفوظ تصور کیا جاتا ہے،لتاخیہ پر روسی عسکری قوت کی موجودگی کی بدولت امکان پیدا ہوگیا ہے کہ اسرائیلی فوج لتاخیہ ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی جرات نہیں کرے گی کیونکہ اسرائیل کے بمبار طیاروں کو انتہائی مثر جوابی حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔3

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی