i بین اقوامی

شام،اسرائیل کے ڈرون حملے میں حزب اللہ سربراہ کے ساتھی سمیت 2جاں بحقتازترین

July 10, 2024

شام میں اسرائیل کے ڈرون حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کے ساتھی سمیت 2افراد جاں بحق ہو گئے ہیں،غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے ڈرون کے ذریعے دمشق کے دیہی علاقے میں یابوس روڈ پر فورتھ ڈویژن چیک پوائنٹ کے قریب ایک کار کو نشانہ بنایا، حملے میں لبنان کی سرحد کے قریب حزب اللہ کے رہنمائوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو افراد مارے گئے ہیں،اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ دمشق کے دیہی علاقوں میں ڈرون کا نشانہ حزب اللہ کی فضائی دفاعی فورس کا رکن تھا، دمشق کے علاقے میں حملے کا ہدف یاسر قرنبش نامی حزب اللہ کا ایک سینئر اہلکار تھا جو شام میں اہلکاروں اور ہتھیاروں کی منتقلی کے یونٹ میں ذمہ دار تھا،دوسری جانب حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فضائی حملے میں ہلاک ہونے والا شخص حزب اللہ ملیشیا کے سربراہ حسن نصراللہ کا سابق ساتھی تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی