i بین اقوامی

شام طوفانی خطرے اور انسانی المیے کے دہانے پر ہے، اقوام متحدہ کا انتباہتازترین

October 24, 2024

ا قوام متحدہ کے نمائندے نے شام میں موجودہ صورتحال کو سخت سنگین قرارد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی ، معاشی و انسانی حوالے سے شام ایک طوفان کے دہانے پر کھڑا ہے۔ خصوصی نمائندہ اقوام متحدہ گیئر پیڈرسن نے اس امر کا اظہار سلامتی کونسل کے اجلاس میں کیا ہے۔پیڈرسن نے کہا فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں بھی تصادم کی آگ بھڑک رہی ہے۔ لبنان اور غزہ میں یہ باقاعدہ جنگی شکل میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ شام میں بھی خطرہ ہے۔ جبکہ خطے میں بھی صورتحال الارمنگ ہے۔ جو ہر لمحے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے کئی برسوں سے لبنان میں حزب اللہ اور شام کو اپنے نشانے پر رکھا ہوا ہے اور بار ہا بمباری کا نشانہ بنا چکا ہے۔ابھی حالیہ مہینوں میں اسرائیل کی جارحیت میں اور اضافہ ہوگیا اور وہ غزہ کے بعد لبنان اور اس کے بعد مزید علاقوں کو اپنی جارحیت کی لپیٹ میں لینے والا ہے۔نمائندہ اقوام متحدہ نے کہا ہم فوجی ، معاشی و انسانی اعتبار سے شام کو طوفانی کے دہانے پر کھڑا دیکھ رہے ہیں۔پیڈرسن نے کہا 'علاقی میں جاری کشیدگی کی وجہ سے خطرہ ہے کہ وہ تمام جنگ بندی معاہدات نئے سرے سے کھل جائیں گے جن کے باعث پچھلے چار سالوں کے دوران مکمل طور پر فرنٹ لائنز میں جنگ نہیں ہوئی ۔ '

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی