i بین اقوامی

شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے،عالمی ادارہ صحتتازترین

February 13, 2023

شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے آٹھ ہزار سے تجاوز ہو سکتی ہے،عالمی ادارہ صحت کے مشرقی بحیرہ روم کے ہنگامی امور کے ڈاریکٹر رچرڈ برینن نے بتایا ہے کہ اب تک شام میں زلزلے سے ساڑھے آٹھ ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں، مسلسل اضافے کی وجہ سے حتمی تعداد کا بتانا اس وقت ممکن نہیں ہے لیکن اب تک کی حاصل کردہ معلومات کے مطابق ،شامی انتظامیہ کے زیر کنٹرول علاقوں میں تقریبا چار ہزار افراد ہلاک اور ڈھائی ہزار زخمی جبکہ شمال مغربی شام میں ساڑھے چار ہزار افراد ہلاک اور ساڑھے سات ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں جن میں اضافے کی توقع بھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی