شام کے صوبے رقہ میں داعش کے جنگجووں نے گھات لگا کر شامی فوج پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10اہلکار ہلاک ہوگئے،عالمی میڈیا رپورٹسکے مطابق داعش جنگجوں نے شامی فوج اور ان کے اتحادی ملیشیا پر حملہ اتنا اچانک اور تیزی سے کیا کہ اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا،داعش جنگجو جدید اسلحے سے لیس تھے اور تربیت یافتہ ہے۔ بھرپور منصوبہ بندی کے ساتھ شامی فوج پر حملہ آور ہوئے اور 10فوجیوں اور ملیشیا کو ہلاک کر دیا۔ فوجی چوکی، گاڑیوں اور ان کی رہائش گاہوں کو نذرآتش کردیا،داعش جنگجو جاتے ہوئے شامی فوج کا اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ شام کے 20218 میں داعش کو پسپا کرنے کے دعوے کے بعد جنگجووں کی یہ پہلی بڑی کارروائی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی