i بین اقوامی

شام میں اپنا گشت کم کر دیا مگر ترک آپریشنز پر تشویش بھی لاحق ہے' پینٹاگونتازترین

November 30, 2022

امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے مطابق، شام میں پی کیکے کے خلاف ترکیہ کے آپریشنز کی وجہ سے امریکی فوج نے علاقے میں اپنا گشت کم کر دیا ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان بریگیڈئر جنرل پیٹرک رائیڈر نے اپنی یومیہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہم ترکیہ کو درپیش سلامتی کے خدشات سے باخبر ہیں البتہ اْس کے شمالی شام میں آپریشنز پر بھی ہمیں تشویش لاحق ہے۔ راِئیڈر نے داعش کے خلاف آپریشنز کے بارے میں کہا کہ داعش کے خلاف جنگ جاری رہے گی مگر ہم نے اپنے گشت میں کمی واقع کر دی ہے ، پی کیکے کے خلاف ترکیہ کے شام میں جاری آپریشنز کے جواب میں بھی ہم نے یہی پالیسی اپنائی ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ شام میں امریکی فوج تاحال موجود ہے،ہمیں شام میں ترک آپریشنز پر تشویش لاحق ہے جس کیلیے ہم انقرہ سے مسلسل رابطے میں ہیں اور جلد ہی آسٹن لائیڈ اپنے ترک ہم منصب سے بات کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی