i بین اقوامی

شام کی تقسیم مسترد،ایک جامع حکومت قائم کی جائے ،ایران کا مطالبہتازترین

December 31, 2024

ایران نے شام کی تقسیم کو مسترد ہوئے ایک جامع حکومت بنانے کا مطالبہ کر دیا۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے عمانی ہم منصب بدر البوسعیدی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم ایک ایسی حکومت کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں جس میں تمام شامی فریق شامل ہوں۔ایرانی وزیر خارجہ نے سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ شام کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری اور تقسیم کو مسترد کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا، انہوں نے شام کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر زور دیا۔انہوں نے عبوری انتظامیہ پر زور دیا کہ تمام قومیتوں اور فرقوں کا احترام کیا جائے اور ان کے حقوق کی ضمانت دی جائے، اپنی گفتگو کے اختتام پر انہوں نے شامی زمینوں پر اسرائیلی قبضے کو ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی