ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ شام کی بقا کیلئے خطرہ بننے والے داعش اور کرد جنگجوں جیسے دہشتگرد گروہوں کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔قاہرہ میں ایک سربراہی اجلاس سے وطن واپسی کے دوران صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ شام کی بقا کے لیے خطرہ بننے والے داعش، پی کے کے اور ان کے اتحادیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔صدر اردوان نے کہا کہ ان کی حکومت ترکیہ کیلئے خطرہ بننے والے گروہوں کے خلاف احتیاطی اقدامات لے رہی ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ شام میں موجود دہشتگرد تنظیموں کو غیر مثر بنا دیا جائے، ہمارے لیے ایسے کسی بھی خطرے کو قبول کرنا ممکن نہیں ہے۔ترک صدر نے امید ظاہر کی کہ شام کی نئی قیادت ان کے ساتھ کام کرنے کا انتخاب نہیں کرے گی۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی