شام کی بدنام زمانہ صیدنایا جیل سے انسانی جسم کو کچلنے والی مشین بھی برآمد ہوئی ہے۔دمشق کے قریب واقع بدنام زمانہ صیدنایا جیل، جسے انسانی مذبح خانہ کہا جاتا ہے، سے برآمد کی جانے والی مشین قیدیوں کے جسموں کو کچلنے کیلیے استعمال کی جاتی تھی۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں ایک ہائیڈرولک مشین کو دکھایا گیا ہے، جس کے ساتھ رسیاں اور تھیلے بھی موجود ہیں، جو مبینہ طور پر قیدیوں کی باقیات کو ٹھکانے لگانے کے لیے استعمال ہوتے تھے۔ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ پھانسی کے بعد، قیدی کو مشین میں ڈال کر کاغذ کی طرح کچل دیا جاتا تھا۔ مشین کے نیچے خون کے بہا کے لیے راستے بنائے گئے ہیں اور پھر باقیات کو ایک تھیلے میں ڈال کر جیل سے باہر پھینک دیا جاتا تھا۔خیال رہے کہ شامی جنگجوں نے خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں قیدیوں کو اس جیل سے آزاد کروایا ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی