شام کے شمالی شہر حلب کے دیہی علاقے حیان میں نامعلوم میزائل حملے کے نتیجے میں کم سے کم 12افراد جاں بحق ہو گئے۔ یہ علاقہ ایران نواز دھڑوں کے زیر کنٹرول ہے جہاں متعدد گروپوں کے مراکز قائم ہیں۔عرب میڈیاکے مطابق دھماکے ایسے وقت میں ہوئے جب حلب کے مغربی دیہی علاقوں کفرعمہ اور نوران میں ھیء تحریر الشام اور دوسرے دھڑوں کے ٹھکانوں پر زیادہ دھماکہ خیز البرکان میزائلوں کی بمباری کی گئی تھی۔دوسری جانب شام کی وزارت دفاع نے بعد میں ایک بیان میں کہا کہ رات گئے اسرائیل نے حلب کے جنوب مشرق کی سمت سے ایک فضائی حملہ کیا، جس میں حلب کے آس پاس کے کچھ مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حملے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے اور کچھ املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ میزائل حملے میں لبنانی حزب اللہ سے منسلک متعدد جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی