i بین اقوامی

شام ، حلب کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر اسرائیل کا میزائل حملہتازترین

September 01, 2022

شام کے شہر حلب کے ایئرپورٹ پر اسرائیل کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا ہے،شامی میڈیا کے مطابق مقامی وقت کے مطابق 8بجے کے قریب اسرائیل کی جانب سے حلب کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا جس سے ائیرپورٹ پر جزوی نقصانات ہوئے ہیں تاہم حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے، عالمی میڈیا کی جانب سے حلب پر حملے کی تصدیق کی گئی ہے،رپورٹس کے مطابق چار اسرائیلی میزائلوں کے ذریعے حلب ائیرپورٹ کے رن وے اور ڈیپو کو نشانہ بنایا گیا جہاں خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ایرانی میزائل رکھے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی