لبنان کے بعد اسرائیل نے شا م کے دارلحکومت دمشق میں ایک رہائشی عمارت پرفضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 شہری جاںبحق ہوگئے ۔عرب میڈیا کے مطابق شام کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ دمشق کے گنجان آباد محلے المزہ میں رہائشی اور تجارتی عمارتوں میں سے ایک کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق اور 11 دیگر زخمی ہوگئے۔ایرانی ٹیلی ویژن نے دمشق میں ہدف بنانے والے مقام پر قدس فورس کے ڈپٹی کمانڈر رضا فلاح زادہ اور جہاد تحریک کے سیکرٹری زیاد النخالہ کی موجودگی کی تردید کی۔دمشق میں ایرانی سفارت خانے نے اس بات کی تردید کی ہے کہ المزہ کالونی پر حملے میں ایرانی مارے گئے تھے، شام کی وزارت دفاع نے کہا کہ اسرائیلی دشمن نے مقبوضہ شام کے گولان کی سمت سے تین میزائلوں سے فضائی حملہ کیا، جس میں المزہ کے پڑوس میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیاتھا۔ شام کے انسانی حقوق سے متعلق مبصرگروپ کے مطابق اسرائیلی حملے نے دمشق میں ایرانی پاسداران انقلاب اور حزب اللہ سے منسلک عمارت کو نشانہ بنایا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں دو غیر شامی شہری بھی شامل تھے۔ مبصر گروپ نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیل نے دمشق میں المزہ کالونی میں نشانہ بنائے گئے عناصر کی نگرانی کی، حملے کی جگہ سے ملنے والی فوٹیج میں ایک بڑی عمارت جزوی طور پر دھوئیں میں ڈوبی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، عمارت کے سامنے ملبہ بکھرا ہوا ہے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق حملے نے ایک پرہجوم رہائشی علاقے میں واقع عمارت کی پہلی تین منزلیں تباہ کر دیں ، اس جگہ کھڑی 20 سے زائد کاریں تباہ ہو گئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی