لبنان اور شام کی سرحد پر الگ الگ واقعات میں حزب اللہ کے تین جنگجوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، پیر اور منگل کی درمیانی شبحملہ اس وقت کیا گیا جب ٹرکوں کا ایک قافلہ پڑوسی ملک شام سے لبنان داخل ہو رہا تھا۔ اسرائیلی فضائی حملوں نے لبنان کے ساتھ قصیر سرحد کے قریب علاقے میں ٹرکوں کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا جب قافلہ شام سے لبنان کی طرف جا رہا تھا۔ اس حملے میں 5افراد جاں بحق ہو ئے جن میں سے تین شامی شہریت کے ہیں اور حزب اللہ کے جنگجو ہیں۔حملے میں پانچ افراد زخمی ہوئے جبکہ دو لاپتہ ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی