i بین اقوامی

صدرشی کا حئی لونگ جیانگ میں سیلاب زدہ دیہات کا دورہتازترین

September 08, 2023

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر شانگ ژی کے سیلاب زدہ دیہات کا دورہ کیا۔ چینی صدر دیہات لونگ وانگ میا میں چاول کی فصل پر سیلاب کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے کھیتوں میں گئے۔ انہوں نے سڑکوں پر پیدل چلتے ہوئے تباہ شدہ مکانات اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے کام کا معائنہ بھی کیا۔ دیہاتیوں سے نقصانات اور روزمرہ ضروریات کی فراہمی بارے معلومات حاصل کرنے، او ان کے گھروں کے دورے میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مشکلات پر قابو پانے میں اپنا اعتماد بڑھائیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ جلد ہی معمول کے کام اور زندگی کو دوبارہ شروع کرنے کے قابل ہوں گے اور ان کی زندگیوں میں بہتری آئے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی