i بین اقوامی

صدر شی کا نجی شعبے کی مثبت اور اعلی معیار کی ترقی پر زورتازترین

March 07, 2023

چین کے صدر ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے نجی شعبے کی مثبت اور اعلی معیار کی ترقی بارے مناسب رہنمائی پر زور دیا ہے۔ شی نے ان خیالات کا اظہار چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں شرکت کرنے والے چائنہ نیشنل ڈیموکریٹک کنسٹرکشن ایسوسی ایشن اور آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے قومی سیاسی مشیروں سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے ان کے مشترکہ گروپ اجلاس میں شرکت کرکے ان کی آرا اور تجاویز کو سنا۔ شی نے اس بات پر زور دیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی ہمیشہ سرکاری شعبے کو غیرمعمولی طور پر مستحکم کرتی اور اسے ترقی دیتی ہے اور غیر سرکاری شعبے کی ترقی کی حوصلہ افزائی، حمایت اور رہنمائی کرتی ہے۔ شی نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ ملک کی معاشی و سماجی ترقی میں غیر سرکاری شعبے کی حیثیت اور کردار میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ اس شعبے کی ترقی کی حوصلہ افزائی، تعاون اور رہنمائی کے اصول اور پالیسیاں تبدیل نہیں کئے گئے۔ اس شعبے کو ایک سازگار ماحول اور زیادہ مواقع فراہم کرنے بارے اصول اور پالیسیاں بھی نہیں بدلی گئیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ نجی کاروباری ادارے اور کاروباری افراد "ہمارے اپنے خاندان کا حصہ ہیں"۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی