سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن ایران میں ہونیوالے مظاہروں کی حمایت کریں اور ایران کے ساتھ جوہری معاہدوں کو روک دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر نے اعتراف کیا ہے کہ 2009 میں ایران میں گرین موومنٹ کے نام سے شروع ہونے والے احتجاج کی حمایت نہ کرنا غلطی تھی، جہاں بھی امید کی کرن نظر آئے اور لوگ آزادی کی تلاش میں ہوں ہمیں اس کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہیے۔باراک اوباما کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن کو چاہیے ایران میں ہونے والے مظاہروں کی حمایت کریں اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی پر زور دینے والی تقریر کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی