i بین اقوامی

صدر بائیڈن اور کانگریس کے مذاکرات بے نتیجہ ختم، امریکا کے دیوالیہ ہونے کا خطرہتازترین

May 17, 2023

امریکی صدر جو بائیڈن اور کانگریس کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہونے کے بعد امریکا کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ مزید بڑھ گیا، دیوالیہ کے خطرے کے پیش نظر صدر بائیڈن نے ایشیا کا دورہ مختصر کر دیا،مذاکرات ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ قرضوں کی حد کا معاملہ حل کرنے کے حوالے سے ان کی ریپبلکن رہنمائوں کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقات ہوئی لیکن ابھی اس معاملے پر مزید بات چیت کی ضرورت ہے،دوسری جانب امریکا کے سپیکر میکارتھی نے کہا کہ صدر بائیڈن کیساتھ اقتصادی بحران کے خطرے کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہفتے کے آخر تک قرض کی حد کا معاہدہ ہو جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی